ٹرمپ نے پلوامہ حملہ پر کہا ‘صورتحال خوفناک’، مناسب وقت پر دیں گے بیان

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
WASHINGTON, DC - MARCH 01: U.S. President Donald Trump participates in a meeting with leaders of the steel industry at the White House March 1, 2018 in Washington, DC. Trump announced planned tariffs on imported steel and aluminum during the meeting, with details to be released at a later date. (Photo by Win McNamee/Getty Images)

دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پیش پیش رہنے والے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے پلوامہ حملہ کے بعد جیسے بیان کی توقع تھی ویسا بیان ان کی جانب سے نہیں آیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں پلوامہ حملہ کے بعد کے حالات کو خوفناک بتایا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس معاملہ میں رپورٹس دیکھ رہے ہیں، وہ مناسب وقت پر اس معاملے پر اپنا بیان دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنوبی ایشیا کے دونوں پڑوسی ممالک اگر ساتھ ہوں تو اچھا ہوگا۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پلوامہ حملہ پر جو بیان دیا ہے وہ اس طرح ہے ”میں نے دیکھا ہے، مجھے اس پر بہت ساری رپورٹس موصول ہوئی ہیں، مناسب وقت پر بیان دیا جائے گا۔ یہ بہت اچھا ہو اگر دونوں ممالک ساتھ آئیں، ایسا لگتا ہے کہ صورتحال خوفناک ہے۔ لیکن ہمیں رپورٹس مل رہی ہیں، ہم اس پر بیان دیں گے”۔

اس موقع پر امریکہ سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ کھل کر پاکستان کے خلاف بیان جاری کرے گا لیکن اس نے جس طرح کہا ہے کہ مناسب وقت پر اس پر بیان دیا جائے گا اس سے امریکہ کے دہشت گردی مخالف موقف پر سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔ امریکہ نے اس سے پہلے بہت کھل کر ہندوستان کا ساتھ دیا ہے اور اس نے پاکستان سے اپیل کی تھی کہ وہ فوراً اپنی سر زمین سے دہشت گرد تنظیموں کو پناہ دینا بند کرے اور ان کے خلاف کارروائی کرے۔

اس درمیان قومی انسانی حقوق کمیشن نے پلوامہ حملہ کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مرکزی وجوہات میں سے ایک ہے۔ کمیشن نے کہا کہ ملک میں امن چین بنائے رکھنے کے لئے سی آر پی ایف کے جوانوں کی عظیم شہادت کو یاد رکھا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو مناسب معاوضہ دیا جائے گا۔

Share This Article