آئندہ 24 گھنٹوں میں ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارشوں کی پیشن گوئی /محکمہ موسمیات

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Tameel Irshad File Picture

ابر آلودموسم کے بیچ وادی میں مغرابی ہوائیں داخل ہونے کے امکانات

سرینگر/18فروری /سی این آئی/ ابر آلودہموسم کے بیچ آئندہ گھنٹوں میںمغربی ہوائیں وادی میں داخل ہونے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے وادی میں ہلکی سی درمیانی درجہ کی بارشیں ہونے کی پیشن گوئی کی ہے ۔اسی دوران وادی کشمیر میں سوموار کے دن موسم ابر آلودہ رہنے کے وجہ سے درجہ حرارات میں کافی کمی دیکھنے کو ملا گیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں وادی کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہونے کے بعددن میں کھلی دھوپ نکلنے کی وجہ سے اگرچہ وادی کشمیر میں دن کے درجہ حرارت میں قابل قدر بہتری دیکھنے کو ملی ہے تاہم رات کے درجہ حرارت میں ابھی بھی نمایا ں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے ۔تاہم سوموار کو ایک مرتبہ پھر موسم ابر آلورہ رہا جس سکے نتیجے میں سردی کی لہر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادھر خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں سے وادی میں مغرابی ہوائیوں کے داخل ہونے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیوں کے نتیجے میں تازہ بارشیں ہونے کے امکانات ہے تاہم انہوں نے کہا کہ موسم جلد ہی ٹھیک ہو جائیگا ۔

Share This Article