عالمی برادری کو کشمیر سے متعلق خاموشی توڑنا ہوگی/شاہ محمود قریشی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کشمیرمیں بھارتی مظالم پرعالمی خاموشی باعث تشویش

سرینگر: کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی خاموشی باعث تشویش ہے کی بات کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو کشمیر سے متعلق خاموشی توڑنا ہوگی۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق برمنگھم میں موجود پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اوورسیزپاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں انسانیت سوزواقعات ہورہے ہیں جس پربھارتی مظالم پر عالمی خاموشی باعث تشویش ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر پریواین رپورٹس نے دنیا کے ضمیر کو جھنجوڑ کر رکھ دیا لہٰذا عالمی برادری کو کشمیر سے متعلق خاموشی توڑنا ہوگی۔ وزیر خارجہ نے واضح کردیا کہ ہماری خارجہ پالیسی اب میڈان پاکستان ہے۔شاہ محمودقریشی نے اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان میں انویسٹمنٹ کریں آپ کا سرمایہ محفوظ رہے گا، پاکستان میں نیا سرمایہ کاری سسٹم متعارف کروا رہے ہیں اور سرمایہ کاروں کو ہرممکن ریلیف دینے کی پالیسی پر عمل کررہے ہیں۔وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ مشرق وسطیٰ سے بڑی سرمایہ کاری پاکستان آرہی ہے جب کہ ایشیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی بھی پاکستان میں قائم کی جارہی ہے۔

Share This Article