فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلیے ہمہ وقت تیار /قمر جاوید

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پاک فوج نے خطے میں استحکام کے لئے بھرپور کام کیا

سرینگر؍26؍جنوری: پاکستان کے سرابرہ فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج مادرِوطن کے دفاع اور کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔سی این آئی مانیٹر نگ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم کے قریب مشقوں کے علاقے کا دورہ کیا اور لائن آف کنٹرول کے ماحول میں ایک بریگیڈ کی مشقیں دیکھیں۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی دستوں کے عزم اوراعلیٰ آپریشنل تربیتی معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے خطے میں استحکام کے لئے بھرپور کام کیا ہے، پاک فوج مادرِ وطن کے دفاع اور کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ٹینک، آرٹلری سمیت ہتھیاروں کے مختلف نظام اور پاک فضائیہ کے جنگی جہاز بھی مشقوں کا حصہ تھے، مشقوں کا مقصد میدان جنگ کے حقیقی ماحول میں فوجی دستوں کی تربیت تھا۔

Share This Article