صدر ہند نے15کارپس کور کمانڈر لفٹنٹ جنرل اے کے بٹ کو اعلیٰ اعزاز سے نوازا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
15کارپس کور کمانڈر لفٹنٹ جنرل اے کے بٹ

اے کے بٹ کو ’’اُتم یودھ سیوا ‘‘ ایوارڈ پیش کیا

؂سرینگر؍25 جنوری: 15کارپس کمانڈر لفٹنٹ جنرل اے کے بٹ کو صدر جمہوریہ نے آج ’’اُتم یودھ سیوا ‘‘ اعزاز سے نوازا ۔ جے کے این ایس کے مطابق ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں امن و امان کو قائم کرنے اور سرگرم عسکریت پسندوں پر دباؤ بنانے پر کور کمانڈر کو ایک اعلیٰ اعزازسے نواز ا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ لفٹنٹ جنرل اے کے بٹ کو نئی دہلی میں منعقد کی گئی تقریب کے دوران صدر ہند رام ناتھ کویند نے ’’اُتم یودھ سیوا ‘‘ میڈیل سے نوازا۔ قابلِ ذکر ہے کہ اُتم سیوا میڈیل ایسے فوجی آفیسر کو دیا جاتا ہے جو بطور آفیسراپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے اور قیام امن کی خاطر کی جانے والی کوششوں کے بدلے میں دیا جاتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ بطور کور کمانڈر اے کے بٹ کی سربراہی میں فوج نے عسکریت پسندوں کا قافیہ حیات تنگ کیا جبکہ سال 2018میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 250سے زائد جنگجو جاں بحق ہوئے۔

Share This Article