بانڈی پورہ میں تین افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد، کورٹ بلوال جیل منتقل ، اہل خانو ں میں فکر و تشویش

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

، سرینگر/11جنوری/سی این آئی سرحدی ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں تین افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انکو کورٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق امن مخالف سرگرمیوں میں مبینہ طور ملوث تین بانڈی پورہ کے نوجوانوں پر ضلع انتظامیہ نے پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق عمل میں لاکر انہیں جموں جیل منتقل کیا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ توصیف احمد لون ولد ولی محمد لون ساکنہ گنڈ پورہ ، عبد الصمد ملہ عرف صمد انقلابی ساکنہ گنستان اور سہیل احمد پرے ولد ظہور احمد پرے ساکنہ حاجن پر گزشتہ روز ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے پی ایس اے نافذ کیا جس کے بعد انہیں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو جموں کے کورٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا ۔ ضلع پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں افراد امن مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لاکر ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع میں کسی کو امن بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور جو بھی اس طرح کی کسی بھی سرگرمی میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف قانونی کارورائی عمل میں لائی جائیگی ۔

Share This Article