سیز فائر کی خلاف ورزی میں پاکستان کیلئے نا قابل برداشت
سرینگر/10جنوری/سی این آئی/ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے پاکستان نے سرحدوں پر کشیدگی کیلئے بھارت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہے ۔پاکستانی فوجی سربراہ جنرل قمر جاویدباوجوہ نے بھارت پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کو سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ بند کرنا چاہئے ورنہ پاکستان بھارت کو دندان شکن جواب دینے کا اہل ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی فوجی سربراہ قمر جاوید باوجوہ نے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہریوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کا پڑوسی ہے اور ہم بھارت کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم انہوں نے سرحدوں پر ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے بیچ بھارت پر جنگ بندی معاہدے کے خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف سے دوستی کا ہاتھ بڑھانے کے باوجود بھی بھارت اپنی کرتوتوں سے باز نہیں آتا ہے ۔فوجی سبراہ نے بھارت پر زور دیا کہ وہ سرحدوں پر جارحیت کو بند کرکے جنگ بندی معاہدے پر عمل کرے نہیں تو پاکستان بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے اہل ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو نا جنگ معاہدے پر عمل درآمد کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ جب پاکستان نے بھارت کے ساتھ بہترین تعلقات کو مزید خوشگوار بنانے سے متعلق ہاتھ بڑھایا تو وہ ایسا کیوں کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور اس کے ساتھ ہم دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ۔

