جموں سرینگرشاہرا پر دونوں جانب ہزاروں کی تعداد میں مسافرو مال بردار گاڑیاں درماندہ
سرینگر/02جنوری/سی این آئی/ تازہ برف باری کی وجہ سے جموں سری نگر شاہراہ پر بدھ کی صبح ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے شاہراہ پر آر پار ہزاروں کی تعداد میں چھوٹی بڑی گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئیں ہیں۔ ادھر گریز، تراگہ بل اور رازدان پاس پر بھاری برفباری ہورہی ہے جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی نقل و حمل ممکن نہیں تھی اس لئے مذکورہ روڑ کو بند کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ روڑ اور اس کے آس پاس علاقے میں 7انچ سے ایک فٹ تک برف جمع ہوئی تھی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں آج صبح سے ہی مختلف قصبہ جات میں ہلکی برفباری اور بارشوں کے چھینٹوں کے ساتھ ساتھ جواہر ٹنل ، قاضی گنڈ اور دیگر جگہوں پر تازہ برفباری ک نتیجے میں سرینگر جمو ں شاہراہ پر پیدا ہوئی پھسلن کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قاضی گنڈ میں جوہر ٹنل پر تازہ برف باری ہونے کی وجہ سے جموں وسرینگر شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے،تازہ برفباری سے شاہراہ پر پھسلن پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کو شاہراہ کے مختلف مقامات پر روکا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اودھم پور اور نگروٹہ کے مقام پر گاڑیوں کو احتیاطی طور روک دیا گیاہے۔ جموں و سرینگر شاہراہ بند ہو جانے کی وجہ سے سرینگر جانے والے سینکڑوں مسافر جموں بس اڈا میں درماندہ ہو کر رہ گئے ہیں۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ تازہ برفباری کے پیش نظر سرینگر جموں اہراہ کو گاڑیوں کی نقل و حمل کو عارضی طور پر معطل رہنے کی پاداش میں آر پار ہزاروں کی تعداد میں مسافر و مال بردارگاڑیاں درماندہ رہنے کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شاہراہ پر پھنس گئے ہیں ۔ دریں اثناء شمالی کشمیر میں بدھ کوبھاری برفباری کے بعدبانڈی پورہ۔گریزروڑ کو ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے بند کیا گیا۔حکام نے کہا کہ گریز، تراگہ بل اور رازدان پاس پر بھاری برفباری ہورہی ہے جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی نقل و حمل ممکن نہیں تھی اس لئے مذکورہ روڑ کو بند کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ روڑ اور اس کے آس پاس علاقے میں 7انچ سے ایک فٹ تک برف جمع ہوئی تھی۔حکام نے بانڈی پورہ۔سمبل روڑ پر بھی برفباری کے بعد گاڑیوں کی نقل و حمل روکے رکھی ہے۔ڈی سی بانڈی پورہ، شاہد اقبال نے بانڈی پورہ۔سمبل روڑ کو مسلسل برفباری کے نتیجے میں بند کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔

