پونچھ میں دوسر روز بھی ہندوپاک افواج کے مابین گولہ باری رہی جاری
سرینگر/02جنوری/سی این آئی/ پونچھ میں دوسرے روز بھی ہندوستان اور پاکستانی فوج کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔ اس دوران دونوں جانب جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے سرحدی آبادی میں خوف و دہشت پھیل گئی ہے ۔ اس دوران بھارت نے پاکستان کے اُس دعوے کو مسترد کیا ہے جس میں پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے بھارت کے ڈرون جاسوس کو مار گرایا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ میں آج بدھ کے روز بھی ہند و پاک افواج کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری رہا ۔ سرحدی ضلع پونچھ کے گُل پور سیکٹر میں ہندوستان اور پاکستانی فوج نے ایک دوسرے پر شدید گولہ بای کی ۔ اس دوران بھارتی فوج نے پاکستانی فوج پر الزام لگایا ہے کہ پاک فوج نے آج دوسرے روز بھی ہماری فوجی چوکیوں کو نشانہ بناکر گولہ باری کی اور جنگ بندی معاہدے کی خلوف ورزی کے مرتکب ہوئے ۔ تاہم فوج نے پاکستانی گولہ باری کا جواب اسی انداز میںدیا ۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی افواج نے سال نو کے پہلے ہی روز یکم جنوری 2019کو ایک دوسرے پر کے خلاف آگ اُگلتے بندوقوں کے دہانے کھولے ۔ سرحدی ضلع پونچھ کے کھری کر ماراسیکٹر میں منگوار کے روز اعلیٰ الصبح دونوں جانب شدید گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں سرحدی علاقے دہل اُٹھے اور لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں میں سہم کے رہ گئے ۔ اس حوالے سے فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ ماراکھری سیکٹر پونچھ میں آج پاکستانی افواج نے بلا اشتعال بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کی جس کے جواب میں بھارتی فوج نے بھی پاکستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناکر گولہ باری کی۔ اس دوران آج بھی پونچھ میں دونوں جانب گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے سرحدی آبادی خوف و دہشت میں مبتلاء ہوچکی ہے ۔ ادھر بھارت نے پاکستان کے اُس دعوے کو مسترد کیا جس میں پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوںنے بھارتی ڈرون جاسوس کو مار گرایا ہے ۔ بھارت نے کہا کہ پاکستان کا یہ دعویٰ جھوٹ اور فریب پر مبنی ہے اور اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے گذشتہ روز دعویٰ کیا تھاکہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے علاقے کشمیر باغ سیکٹر میں بھارتی جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔ یہ ڈرون ایک کواڈ کاپٹر ہے جو جاسوسی کی غرض سے سرحد عبور کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کسی کواڈ کاپٹر کو بھی سرحد عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔تاہم آج بدھ کو بھارتی فوج نے پاکستان کے اس دعوے کو جھٹلایا ۔

