سرینگر بانڈی پورہ شاہراہ پر نصب بارودی سرنگ کو ناکارہ بنایا گیا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیا ، تلاشی مہم کے دوران کوئی گرفتار نہیں

سرینگر/27دسمبر/سی این آئی/ سرینگر بانڈی پورہ شاہراہ پر پولیس نے 20کلو وزی بارودی سرنگ کو ناکارہ بنایا ہے ۔اس دوران فورسز نے علاقے کو اپنے محاصرے میں لیکر تلاشی مہم شروع کی ہے تاہم اس دوران کسی کے گرفتار ہونے کی کئی اطلاع نہیں ملی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر بانڈی پورہ شاہراہ پر آری گام نامی گائوں کے نزدیک آج صبح جو فورسز کی (آر او پی)روڑ اوپننگ پارٹی یہاں پہنچی تو انہوں نے سڑک پر ایک تار بچھی ہوئی پائی جس پر انہیں شک ہوا اور فوری طور پر کھوجی کتے کی مدد سے بارودی سرنگ کا پتہ لگایا گیا ۔ اس دوران پولیس کی ٹیم نے موقعے پر پہنچی جنہوںنے بمب ڈسپوزل سکارڈ کو طلب کرکے 20کلو گرام وزنی بارودی سرنگ کو ناکارہ بنایا ۔ اس واقع کی پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 13آر آر کی اوپنگ پارٹی نے سڑک پر تار دیکھ کر بارودی سرنگ کا پتہ لگایا جس کو بعد میں ناکارہ بنایا گیا ۔ بارودی سرنگ کی اطلاع ملتے ہی فورسز کی کمک کو طلب کرکے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا تاہم کسی کے گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Share This Article