کانگریس کودھچکا ،ہیرالڈ ہاؤس خالی کرنے کا حکم

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی ،21دسمبر کانگریس کوجمعرات کو اس وقت سخت دھچکا لگا ،جب دہلی ہائی کورٹ نے مقامی ہیرالڈ ہاؤس کو دوہفتہ کے اندر خالی کرنے کا حکم دیاہے ۔
جسٹس سنیل گوڑ نے کانگریس کے اخبار نیشنل ہیرالڈ کے پبلشر ایسوسی ایٹیڈ جرنلس لمیٹڈ (اے جے ایل )کودوہفتے کے اندر ہیرالڈ ہاؤس کو خالی کرنے کو کہاہے ۔ہیرالڈ ہاؤس نئی دہلی کے بہادر شاہ ظفرمارگ کے پریس ایریا میں واقع ہے ۔
واضح رہے کہ مرکزی شہری وزارت نے نے آئی ٹی او واقع ہیرالڈ ہاؤس کو 30اکتوبر کو خالی کرنے کاحکم دیاتھا ،جس کے خلاف اے جے ایل نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے ہیرالڈ کے 56سال پہلے کے پٹہ کو منسوخ کردیاتھا۔
اس معاملہ کی سماعت کے دوران حکومت کی طرف سے پیش سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے دلیل دی تھی کہ اس عمارت سے 2008کے بعد سے کسی اخبارکی اشاعت نہیں ہورہی ہے ۔محترمہ مہتہ نے کہاکہ 2016میں جب عمارت کے معائنہ کرکے نوٹس جاری کیاگیاتھا تب نیشنل ہیرالڈ کی دوبارہ اشاعت شروع کی گئی تھی۔

Share This Article