دن میں ہلکی دھوپ اور رات میں مطلع صا ف، شمال وجنوب درجہ حرارت میں مزید کمی ریکارڈ

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Tameel Irshad File Picture

سرینگر / 18دسمبر: دن میں ہلکی دھوپ اور رات میں مطلع صا ف رہنے کی وجہ سے وادی کشمیر کے شمال وجنوب درجہ حرارت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سرینگر شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں دوران شب شہر سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.6ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے فی الحال موسمی صورتحال جوں کی توں برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت مزید کم ہوجانے کا امکان ہے۔ سی این ایس کے مطابق وادی کے میدانی علاقوں میں تقریباً پندرہ دنوں سے جاری خشک موسم کی وجہ سے سردی کی شدت میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے جسکے نتیجے میں اہل وادی کیلئے ہر رات ایک بڑا امتحان لے کر آتی ہے۔دن میں ہلکی دھوپ اور رات میں مطلع صا ف رہنے کی وجہ سے سر دی کی لہر میں مزید اضا فہ ہوا ہے۔ بیشتر علاقوں میں صبح کے وقت پانی کے نل شدید سردی اور درجہ حرارت کی وجہ سے منجمد ہو گئے۔ وادی میں شبانہ سردی کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ درجہ حرارت میں کمی واقعہ ہونے کی وجہ سے صبح کے وقت ڈل جھیل اور شہر کے متعدد علاقوں میں پانی کے نل جم کے جگہ دیگر آبی زخائر بھی منجمد ہو گئے۔وادی کے شہرودیہات میں سردی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ شہر سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.6ڈگری سیلشیس جبکہ پہلگام اور گلمرگ میں یہ باالترتیب منفی7.7اورمنفی7.6ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔لداخ خطے کے کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی15.8جبکہ لیہہ میں منفی15.1ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔جموں کشمیر میں تاہم کم سے کم درجہ حرارت 5.1ڈگری سیلشیس درج ہواہے۔ جموں خطے کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں بانہال ، بھدرواہ ، کٹرہ میں ،بٹوت اور جموں میں سردی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ترجمان کے مطابق وادی میں فی الحال بارشوں یا برفباری کا کوئی امکان نہیں ہے اور موسم مجموعی طور خشک رہے گا جبکہ سردیوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ دریں اثناء موج لہر کے چلتے وادی بھر میں واٹر سپلائی اسکیموں اور لائنوں میں خرابی پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں سرینگر شہر اور وادی کے دوسرے کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثر ہورہی ہے۔

Share This Article