کشتواڑ پولیس نے جنگجوؤں کے سہولیت کوکیا گرفتار:ایس ایس پی کشتواڑ

سرینگر؍16 دسمبر: کشتواڑ پولیس نے جنگجوؤں تک اسلحہ پہنچانے والے ایک سہولیت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پی کشتواڑ کے مطابق گرفتار شخص سے پوچھ تاچھ جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا ۔ جے کے این ایس کے مطابق کشتواڑ پولیس نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد عسکریت پسندوں کیلئے کام کرنے والے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایس ایس پی کشتواڑ راجندر کمار گھپتا کے مطابق پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ظہور احمد کمال عرف نکہ کمال ولد ولی محمد ساکنہ کمال محلہ کشتواڑ کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق گرفتار شخص عسکریت پسندوں تک ہتھیار اور گولہ بارود پہنچانے کے کام پر مامور تھا اور اُس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 182/2018زیر دفعہ 120B,121Aاور 7/27آرمز ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Share This Article