زبرن کی پہاڑیوں میں محکمہ جنگلات اورطلاب کی شجرکاری مہم

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر: موسم سرما میں شجر کاری مہم کو جاری رکھتے ہوئے محکمہ جنگلات نے بونیار زبرون چشمہ شاہی کی پہاڑی پر شجرکاری پروگرام کا انعقاد کیا۔شجرکاری پروگرام کا اہتمام اربن فارسٹری ڈویژن سرینگر نے نیشنل سوسائٹی فار پروٹیکشن آف واٹر ریسورسز اینڈ ویٹ لینڈس کے اشتراک سے کیا جس میں این جی او کے چیرمین نذیر بینظیر اورمختلف سکولوں کے طلبأ کے علاوہ مقامی نوجوانوں نے شرکت کی ۔شجرکاری مہم کے دوران مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔
اس موقعہ پر چیف کنسرویٹر فارسٹس کشمیر فاروق گیلانی نے جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اوربقأ کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔بعد میں طلبأ اورمحکمہ جنگلات کے آفیسران کے درمیان تبادلہ خیال کی اورنشست بھی منعقد ہوئی جس دوران شجرکاری پروگرام اور مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share This Article