یہاں سیاسی مقاصد کے حصول کی خاطر نہیں آیا ہوں بلکہ لوگوں کے مسائل حل کرنا کیلئے آیا ہوں /گورنر ستہ پال ملک

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ریاست میں کرپشن نے تمام اداروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے

سرینگر؍12 دسمبر : ریاست کے گورنر نے واضح کیا ہے کہ وہ ریاست کے تینوں خطوں میں تعمیر وترقی کے جال کو بچھانے کیلئے کام کر رہے ہیں اور وہ یہاں پر کوئی سیاسی مقاصد کیلئے نہیں آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں کرپشن کے ناسور نے جڑیں مضبوط کیں ہیں تاہم جو کوئی بھی رشوت خوری میں ملوث ہوگا اُس کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ راجوری اور پونچھ میں سرحد کے نزدیک بہت جلد بینکر تعمیر کئے جائینگے۔ جے کے این ایس کے مطابق جموں میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ریاست کے گورنر ستہ پال ملک نے کہاکہ وہ یہاں کسی بھی سیاسی مقاصد کیلئے نہیں آئے بلکہ لوگوں کے مسائل حل کرنا اُن کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی جانب سے الزامات عائد کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں گورنر نے کہاکہ لوگوں کو راحت دینے کیلئے سٹیٹ سبجیکٹ کی فراہمی کو آسان بنانے کیلئے اگر چہ گورنر انتظامیہ نے اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم سیاسی پارٹیوں کی جانب سے اس پر اعتراضات اُٹھانے کے بعد اس فیصلے کو واپس لیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے تینوں خطوں میں تعمیر وترقی کے جال کو بچھانے ، لوگوں کے مسائل حل کرنے کے ضمن میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ کرپشن کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں گورنر نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیر کرپشن نے تمام اداروں میں اپنی جگہ مضبوط کی ہے تاہم میں یہ یقین دلانا چاہتاہوں کہ کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینک کر ہی دم لوں گا۔ انہوں نے کہاکہ انسداد رشوت ستانی اداروں کو مضبوط کرنے کے سلسلے میں اقدامات اُٹھائے جار ہے ہیں۔ گورنر کے مطابق بے روزگار نوجوانوں کو ر وزگار کے وسائل فراہم کرنا ضروری ہے اور اس کیلئے بھی انتظامیہ نے بہت بڑا قدم اُٹھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پبلک سروس کمیشن نے وقت مقررہ کے اندر اندر ایک ہزار کے قریب ڈاکٹروں کو تعینات کیا ۔ سرحدوں پر گولہ باری کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں گورنر ملک نے کہاکہ حد متارکہ کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے خصوصی بینکر تعمیر کئے جار ہے ہیں۔

Share This Article