ویڈیو: سری نگر کے مجہ گنڈ میں مسلح تصادم آرایئ، تین عسکریت پسندجاں بحق

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Tameel Irshad

سری نگر، 9 دسمبر : گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقہ مجہ گنڈ میں ہفتہ کو سہ پہر قریب چار بجے شروع ہونے والا مسلح تصادم اتوار کی صبح تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر ختم ہوگیا۔
مسلح تصادم کے دوران فورسز کے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے ہیں. ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق تصادم کے دوران پانچ رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسلح تصادم کے مقام سے تین جنگجوؤں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جن کی شناخت کا عمل شروع کیا گیا ہے۔
(یو این آئی)مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Share This Article