محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ نے اہتمام کیا
سرینگر: محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ نے جسمانی طور خاص افراد کے لئے آج میڈیا کمپلیکس سرینگر میں ایک روزہ ثقافتی وتمدنی پروگرام کا انعقاد کیا۔
پروگرام کا موضوع تھا ،مجھے میری صلاحیتوں سے پہچانو‘‘ جس کا مقصد اُن حیات کو یاد کرنا تھا جو کہ مختلف جسمانی معذوری میںمبتلا ہیں لیکن جدوجہد اور خدمات میں مصروف ہیں۔
https://www.facebook.com/officialKPS/videos/388738971864184/?t=0
یہ تقریب دو حصوں سیمنار اورثقافتی پروگرام پر مشتمل تھی جس دوران مقررین اور فنکاروں نے ناخیز افراد کی خدمات اور انہیں مساوی مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔پروگرام میں وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے جسمانی طور خاص افراد کے علاوہ ڈی آئی پی آر کے کلچرل یونٹ کے فنکاروں نے بھی شرکت کی۔ جنہوںنے ثقافتی پروگراموں کو پیش کرکے شرکأ کو کافی محظوظ کیا۔سیمنار سے کئی شخصیات نے خطاب کیا اورجسمانی طور خاص افراد کو مساوی حقوق دینے کی ضرورت پر زوریا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگرڈاکٹر سید عابد رشید شاہ جو کہ پروگرام میںمہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ناخیز افراد کی کہانی اور جدوجہدکی روداد سن کر آبدیدہ ہوگئے۔انہوںنے جسمانی طور ناخیز افراد کی حوصلہ افزائی کرنے اورانہیں عزت اور وقار دینے پر زوردیا۔
ترقیاتی کمشنر نے ناخیز افراد کو ضلع انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعائون فراہم کرنے کی یقین دہانی دی۔
