گورنر نے جسمانی طور ناخیر طُلاب کیلئے جے کے گورنمنٹ سکالر شِپ سکیم کا اعلان کیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں: ریاست کے جسمانی طور ناخیز طلاب کو با اختیار بنانے کے ایک حصے کے طور پرگورنر ستیہ پال ملک نے آج ان طلاب کے لئے ’’جے کے گورنمنٹ سکالر شِپ سکیم‘‘ کا اعلان کیا۔
سکیم کے تحت ہر سال جسمانی طور ناخیرباصلاحیت ایک لڑکے اور لڑکی کو3 دسمبر کو منعقد ہونے والے جسمانی طور ناخیز فراد کے عالمی دِن کے موقعہ پر ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔
مخصوص ضروریات والے ان طُلاب کے لئے اس سکالر شِپ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ وہ تعلیم حاصل کریں اور تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت حاصل کرسکیں۔تربیت حاصل کر کے باوقار زندگی گذار کر سماج میں ایک موثر رول ادا کرسکیں۔
مختلف اعتبار سے جسمانی طور ناخیز افراد کی الگ الگ ضروریات ہوتی ہیں اور اُن کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے گورنر نے سکالر شِپ سکیم کا اعلان کیا۔ راج بھون کے ترجمان نے کہا کہ اس سکیم کی بدولت جسمانی طور ناخیز افراد کے معیار حیات میں بہتری لانے میں کافی مدد ملے گی۔

Share This Article