دہلی میں کسانوں کا اعلان : رام مندر نہیں، قرض معافی چاہئے، آج پارلیمنٹ تک مارچ کریں گے ہزاروں کسان 

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

 

اپنے مطالبات کو لیکر ملک بھر کے ہزاروں کسان دہلی کے رام لیلا میدان میں جمع ہیں۔ جہاں سے آج وہ پارلیمنٹ تک مارچ کریں گے۔ کسان حکومت سے  قرض معافی اور فصلوں کے  ڈیڑھ گنا معاوضہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کسانوں کا دہلی پہنچنے کا سلسلہ بدھ کی رات سے شروع ہو گیا تھا۔

بتادیں کہ جمعرات تک رام لیلا میدان میں ہزاروں کی تعداد میں کسان جمع ہو گئے تھے اور ابھی بھی ان کے پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو رام لیلا میں ‘اجودھیا نہیں قرض معافی چاہئے ” جیسے نعرے سنائی دئے ۔

کسان جن پر کنبے ، فیملی کی بڑی ذمہ داری ہے ، جن کے گھر میں جوان بیٹیاں ہیں انہیں قرض کے بوجھ سے دب کر موت کو گلے لگانا بہتر لگتا ہے۔ زرعی بحران سے جن کا کنبہ بکھر گیا۔ جن کی زمین اور کپڑے تک چھن گئے۔ ایسے کسانوں کی مانگ ہے کہ انہیں رام مندر نہیں، قرض معافی دی جائے۔ کسانوں کو قرض معافی سے آزاد کرنے اورفصل کی لاگت کا ڈیڑھ گنا معاوضہ کے مطالبہ کو لیکر جمعہ کو یعنی آج کسان پارلیمنٹ تک مارچ کریں گے۔ اس کیلئے وہ دہلی میں واقع رام لیلا میدان میں جمع ہونے لگے ہیں۔

Share This Article