ویڈیو: پی ڈی پی کا جموں کشمیر بینک سے متعلق سرکاری فیصلے کیخلاف احتجاج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر: پی ڈی پی نے جمعرات کو سرینگر میں جموں کشمیر بینک کو پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ (پی ایس یو) قرار دئے جانے کیخلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ اس فیصلے کو فوری طور واپس لیا جانا چاہئے۔

پارٹی سے وابستہ بیسیوں لیڈران اور کارکنوں نے سابق وزیر نعیم اختر کی قیادت میں صدر دفتر سے پریس کالونی تک احتجاجی مارچ کا منصوبہ بنایا تھا۔

تاہم پولیس نے مظاہرین کوپولو ویو میں ہی روک کر آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی۔

مظاہرین گورنر انتظامیہ کے فیصلے کیخلاف شدید نعرے بلند کررہے تھے۔

نعیم اختر نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر بینک کو پی ایس یو دائرے میں لانا جموں کشمیر کی اقتصادیات پر حملہ ہے۔انہوں نے فیصلہ واپس لینے پر زور دیا۔

Share This Article