آنے والے کچھ دنوں میں سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہونے کا امکان /محکمہ موسمیات

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Tameel Irshad File Picture

درجہ حرارت میں مسلسل کمی کے باعث وادی میں سردی کی شدید ترین لہر جاری

سرینگر/28نومبر/: وادی کے طول وعرض میں شبانہ درجہ حرارت میں مسلسل کمی کے باعث سردی کی شدید ترین لہر جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگ شدید مشکلات کے شکار ہو گئے ہیں ۔ادھر محکمہ موسمیات نے آنے والے 24گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہونے کے امکانات ظاہر کئے ہیں ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کے شمال و جنوب میں موسم خشک ہے اور دن میں ہلکی دھوپ جبکہ راتوں میں سردی کی لہر میں ہر گذرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ رات کا درجہ حرارت مسلسل کم ہورہا ہے جس کے نتیجے میں رات کے دوران اہل وادی کو شدید سردیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ وادی کے میدانی علاقوں میں بھی شبانہ درجہ حرارت میں کمی واقع ہورہی ہے۔ جس کے نتیجے میں وادی کشمیر کے لوگ سخت ترین مشکلات کے شکار ہو گئے ہیں ۔نمائندے کے مطابق وادی کشمیر میں شدید ترین سردی کے باعث لوگ صبح و شام گرم کپڑے زیب تن کرنے پر مجبور ہو رہے جبکہ روایتی کانگڑیوں کے ساتھ ساتھ ہیٹر وں کا بھی خوب استعمال کیا جاتا ہے ۔نمائندے کے مطابق اگرچہ سردیوں کی وجہ سے دن کے اوقات میں تبدیلی آئی ہے اور لوگ صبح دیر سے کام پر نکلتے ہیں اور شام کو پانچ بجے سے پہلے ہی گھروں کو جانے کی ترجیح دیتے ہیں ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق لداخ کا لیہہ قصبہ وادی کا سرد ترین علاقہ رہا جہاں اس رات کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی8.6ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔محکمے کا کہنا ہے کہ اتوار اور سوموار رکی درمیانی شب کے دوران شمالی کشمیر کے شہرہ آفاق صحت افزاء مقام گلمرگ میں منفی 0.6ڈگری سیلشیس ،جنوبی کشمیر کے پہلگام میں منفی 3.4ڈگری سیلشیسریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے مزید کچھ دنوں میں وادی میں رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہونے کا امکان ہے کیونکہ ان دنوں مطلع عمومی طور پر صاف رہے گا۔محکمے کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے بتایا کہ آئندہ تین دنوں تک وادی میں کسی بھی جگہ بارشوں یا برفباری کا کوئی امکان نہیں ہے اور وادی کے ساتھ ساتھ لداخ میں بھی دوران شب آسمان صاف رہے گاجس کے نتیجے میں رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوگی۔

Share This Article