زیارت شریف مکہامہ میں عید میلادؐکی تقریب، ترقیاتی کمشنر بڈگام نے انتظامات کاجائزہ لیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

بڈگام: ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے آج پیٹھ مکہامہ زیارت گاہ کا دورہ کیا اور عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے کئی معاملات اورمطالبات بشمول زیارت گاہ کی جنگلہ بندی،فُٹ پاتھوں کی مرمت ،پینے کے پانی کی قلت ،ٹرانسمشن لائنوںکو بڑھاوا دینے اور زیارت گاہ کے تجدیدی کام کے علاوہ طبی سہولیات اور خواتین زائرین کے کے لئے علیحدہ اقامتی سہولیات کو اُبھارا۔
ترقیاتی کمشنر نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ اُن کے معاملات اورمطالبات پر ترجیحی طور اقدامات کئے جائیں گے۔خواتین کے لئے علیحدہ اقامتی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں ترقیاتی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ یہ معاملہ وقف بورڈ کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔

https://www.facebook.com/officialKPS/videos/250267308984721/

Share This Article