سرینگر/17نومبر: جموں و کشمیر پولیس کے ایک خصوصی ٹیم بارود ی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کی ٹریننگ کرنے کیلئے روانہ کی گئی ہے جو بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کی تربیت حاصل کرکے ریاست جموں و کشمیر میں اپنی خدمات انجام دیں گے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کی ایک خصوصی ٹیم می14ممبران شامل ہوں گے جو تامل ناڈو کمانڈو سکول میں بارودی سرنگ ناکارہ بنانے کی تربیت حاصل کریں گے ۔ پولیس ذرائع نے اس ضمن میں بتایا کہ ٹیم کی تربیت 4ہفتوں تک رہے گی اور ماہ دسمبر میں اختتام پذیر ہونگی ۔ ٹیم میں 2ہیڈ کانسٹیبل ، 5سپیشل گریڈ کانسٹیبل اور 7کانسٹیبل شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں بارودی سرنگ کا استعمال اب پھر ہورہا ہے اور یہ ایک نیا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جس کا مقابلہ کرنے کیلئے پولیس متحرک ہیں ۔ رواں برس 14بارودی سرنگ پھٹنے کے واقعا ت پیش آئے ہیں ۔ جبکہ رواں برس کے جنوری ماہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں چار پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں ۔اور 2015سے یہ وادی کشمیرمیں پہلا بڑا بارودی سرنگ کا دھماکہ تھا۔

