آری پل ترال میں فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ کا آغاز

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Picture

جنوبی قصبہ ترال کے آری پل علاقے میں کارڈن اینڈ سرچ آپر یشن کے بعد فورسز اور جنگجوؤں کے مابین جھڑپ شروع ہوئی ۔اطلاعات کے مطابق جنگجوؤں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور ایس او جی ترال نے آر ی پل ترال کے ڈار گنائی علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی ۔معلوم ہوا ہے کہ تلاشی کارورائی کے دوران علاقے میں چھپے بیٹھے جنگجوؤں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی با ضابطہ طور جھڑپ کا آغاز ہو ا۔ علاقے کو سیل کرکے جنگجوؤں کے فرار ہونے کے تمام راستے بند کئے گئے جبکہ فورسز کی مزید کمک طلب کی گئی ہے ۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں دو بد و جھڑپ جاری ہے ۔ مزید تفصیلات کا انتظار

Share This Article