بھارت اور پاکستان کو مل کر مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنا چاہیے

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ہمیں مسئلہ کے حل کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے/ برطانیوی وزیر خارجہ
سرینگر/07نومبر/سی این آئی/ کشمیر کے مسلے کو حل کرنے کیلئے ایک بار پھر بھارت اور پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے برطانیہ نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ ان کوکشمیر کے معاملے پر حل تلاش کرناچاہیے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کو کشمیر کے معاملے پر حل تلاش کرناچاہیے جب کہ ہم بھارت اور پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ کشمیر کے مسلے کو حل کیا جا سکے، ہمیں مسئلہ کے حل کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، خطے میں سیکورٹی کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ ہیں کیونکہ یہ انتہائی اہم مسئلہ ہے جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کے معترف ہیں۔بیان کے مطابق برطانوی وزیر وزیر خارجہ نے لائن آف کنٹرول پر کشیدہ صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کی مذاکرات کی بحالی کی خواہش کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ملک تناؤ کو کم کرنے کی کوشش کریں جب کہ وزیراعظم پاکستان نے برطانوی وزیراعظم کو پاکستان کو آنے کی دعوت دی ہے۔

Share This Article