گورنر کی عوام کو دیوالی کے موقعہ پرمبارک باد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر: گورنر ستیہ پال ملک نے ریاستی عوام کو روشنیوں کے تہوار دیوالی کی مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ تہوار ریاست میں امن ، خوشحالی اور ترقی کی نوید لے کر آئے گا۔
اپنے ایک پیغام میں گورنر نے کہا ہے کہ یہ تہوار برائی اور جھوٹ پر اچھائی اور سچائی کی جیت کا ایک پیغام لے کر آتا ہے۔
گورنر نے امید ظاہر کی ہے کہ اس تہوار سے ریاست میں فرقہ وارانہ رواداری اور بھائی چارہ کی روایات مزید مستحکم ہوں گی جس کے لئے ریاست کے صدیوں سے جانے جاتے ہیں۔

Share This Article