ایل پی جی سلنڈر کی قیمت، غیر سبسیڈی سلنڈر 60 روپے مہنگا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی حکومت میں مہنگائی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے اور دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں بھی لگاتار بڑھ رہی ہیں۔ گزشتہ پانچ مہینے میں ایل پی جی قیمت میں چھ مرتبہ اضافہ ہو چکا ہے۔

مودی حکومت میں دیوالی سے قبل لوگوں کو کوئی تحفہ تو نہیں ملا لیکن مہنگائی کا کرنٹ ضرور لگ گیا ہے۔ لگاتار بڑھ رہی مہنگائی کے درمیان ایل پی جی سلنڈر کی قیمت ایک بار پھر بڑھا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق غیر سبسیڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ سبسیڈی والے سلنڈر کی قیمت 2.94 روپے بڑھی ہے۔ یہاں قابل غور یہ ہے کہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں گزشتہ پانچ مہینے میں 6 مرتبہ اضافہ ہو چکا ہے۔

انڈین کارپوریشن کے تازہ بیان کے مطابق سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت بدھ کی درمیانی شب سے 502.40 روپے سے بڑھ کر 505.34 روپے فی سلنڈر ہو گیا ہے۔ بغیر سبسیڈی والے سلنڈر کی قیمت دہلی میں تقریباً 880 روپے تھی جو اب بڑھ کر تقریباً 940 روپے ہو گئی ہے۔ انڈین کارپوریشن نے اپنے بیان میں بڑھی قیمتوں سے متعلق بتایا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ کے سبب ہوا۔ Price

Share This Article