آرونی بجبہاڑہ میں محاصرہ وتلاشی کارروائی،گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Photo

بجبہاڑہ: آرونی بجبہاڑہ میں جمعرات کی سہ پہر فوج وفورسز نے محاصرہ کرکے تلاشی کارروائی عمل میں لائی .فورسز نے یہ کارروائی علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر عمل میں لائی .

ذرائع نے بتایا کہ تلاشی کارروائی کے دوران یہاں جنگجوئوں اور فوج کا سامنا بھی ہوا ،جس دوران یہاں گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں .

معلوم ہوا ہے کہ محاصرہ مخالف مظاہروں کے دوران یہاں تشدد بھی بھڑک اٹھا .معلوم ہوا ہے کہ نوجوانوں نے مشتعل ہو کر فورسز پر پتھرائو کیا اور جوابی کارروائی میں فورسز نے ٹیر گیس شلنگ کی .

یہاں صورتحال کشیدہ بنی ہوئی ہے .(مزید تفصیلات کا انتظار)

Share This Article