کولگام : لارو کولگام میں کل پیش آئے سانحہ کے حوالے سے پوری وادی میں غم وغصہ پایا جارہا ہے ،وہیں جاں بحق افراد کی جانب سے ردَ عمل بھی سامنے آیا ہے .
کولگام نمائندے کے مطابق فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین خونین چھڑپ کے دوران عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد کولگام اور اس کے مضافاتی علاقہ جات میں لوگوں میں کافی غم وغصہ پایا جارہا ہے .
https://www.facebook.com/officialKPS/videos/361565764585482/?t=0
اس بیچ جاں بحق نوجوان عظیر مشتاق ڈار کے لواحقین نے الزام عائد کیا کہ اُن کا لخت جگر باغ میں کام کے سلسلے میں چلا گیا تھا اور اُسکے جسم میں گولیاں پیوست ہوئی تھیں .
انہوں نے الزام عائد کیا کہ عظیر کی موت بارودی مواد پھٹنے سے نہیں بلکہ گولی لگنے سے ہوئی ہے .ان کا کہناتھا کہ عظیر مشتاق کا قتل فورسز کے ہاتھوں ہوا ہے .
https://www.facebook.com/officialKPS/videos/790488834616014/?t=0
ادھر ایک اور جاں بحق نوجوان کے لواحقین نے کہا کہ جاں بحق مُقیم احمد بطور تعزیت پڑوسی کے گھر گیا تھا، جہاں پر رکھا گیا بارودی مواد پھٹنے سے اُسکی موت ہوگئی .
جاں بحق نوجوان طالب مقبول لاوے کے پڑوسی نے کہا کہ طالب مقبول اکلوتا کمائو تھا .انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ طالب کے گھر والوں کی مدد کی جائے ،تاکہ ایک کنبہ فاقہ کشی سے بچ پائے .

