داعش نے شام میں 700 لوگوں کو یرغمال بنایا: پوتن

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ماسکو، (یو این آئی) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو کہا کہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس ) نے امریکی حمایت یافتہ فوج کے زیر کنٹرول شام کے حصے میں تقریباً 700 لوگوں کو یرغمال بنا لیا اور ان میں سے کچھ کو قتل کر دیا اور کچھ دیگر قتل کرنے کی دھمکی دی۔

مسٹر پوتن سوچی شہر میں بلیک سی ریزورٹ میں کہا کہ یرغمالوں میں کئی امریکی اور یورپی شہری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا آئی ایس يوفریٹس دریا کے بائیں کنارے میں امریکہ اور امریکی فوج کی حمایت یافتہ دستوں کے کنٹرول والے علاقے میں اپنا کنٹرول بڑھا رہا ہے۔ پوتن نے یہ واضح نہیں کیا کہ دہشت گردی کیا چاہتے تھے۔

ترکی روزنامہ يونسفاك نے روسی خبر رساں ایجنسی طاس کے حوالے سے رپورٹ دی جس میں مسٹر پوٹن نے سوچی میں والدائي مذاکرات میں کہا، ’’ آئی ایس نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات کو پورا نہیں کیا جاتا ہے تو وہ ہر روز 10 لوگوں کو پھانسی دیں گے۔ ان لوگوں نے دو دن قبل 10 افراد کو پھانسی دی۔ دہشت گردوں نے تقریبا 130 خاندانوں کو اغوا کر لیا اور انہیں هاجن شہر لے جایا گیا۔

Share This Article