بانڈی پورہ میں گرفتار نوجوان کے اہلخانہ کا احتجاج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پولیس الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ،رہائی کا کیا مطالبہ

بانڈی پورہ: بانڈی پورہ میں پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے )کے تحت گرفتار کئے گئے نوجوانوں کے اہلخانہ نے پیر کے روز صدائے احتجاج بلند کی ۔

معلوم ہوا ہے کہ گرفتار افراد کے اہلخانہ جن میں مرد وزن شامل تھے ،منی سیکریٹریٹ بانڈی پورہ کے باہر جمع ہوئے ،جہاں انہوں نے اپنے بچوں کی رہائی کے مطالبے کو لیکر احتجاجی دھرنادیا ۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اُنکے بچوں پرفرضی کیس کے تحت پی ایس اے عائد کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس اے کے تحت گرفتار تمام نوجوان بے قصور اور معصوم ہیں ،جنکی فوری طور پر رہائی عمل میں لائی جانی چاہئے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پولیس بانڈی پورہ کے پانچ نوجوانوں پر پی ایس اے عائد کیا .

Share This Article