چاڈورہ میں بندوق بردار ریٹائر پولیس افسر کے گھر میں داخل ، دو رائفلیں اُڑا لی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
چھینی گئی رائفلوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

بڈگام : وسطی ضلع بڈگام کے گوپال پورہ چاڈورہ علاقے میں اتوار کی شب بندوق بردار ریٹائر پولیس افسر کے گھر میں داخل ہوئے ،جہاں انہوں نے تعینات پولیس اہلکاروں کی 2 رائفلیں اُڑالی .

معلوم ہوا ہے کہ سابق ایس پی غلام محمد گریزی ساکنہ نورانی کالونی گوپال پورہ چاڈوری کے گھر میں اتوار کی شب ساڑھے 10 بجے اور ساڑھے 11 بجے کے درمیان داخل ہوئے.

بندوق برداروں نے یہاں تعینات پولیس اہلکاروں کے کمرے میں داخل ہوئے اور بندوق کی نوک پر اُنکی دو رائفلیں اور چار میگزین اُڑا کر لے گئے .

ایس ایس پی بڈگام تیجندر سنگھ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آئوروں کی تلاش شروع کردی گئی .

انہوں نے معاملے کی نسبت نوٹس لیا گیا اور تحقیقات شروع کردی .واقعہ کے بعد پولیس وفورسز نے بڑے پیمانے پر حملہ آئوروں کی تلاش شروع کردی .

ادھر سوشل میڈیا پر چھینی گئی رائفلوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے .

Share This Article