جموں وکشمیر پولیس اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی ،4 طالب علم گرفتار ،عسکریت پسندوں کےساتھ رابطے کا الزام

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں وکشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب پولیس کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گئی جس دوران عسکری تنظیم AGH/JeM سے رابطے کی پاداش میں چار طالب علموں کو گرفتار کیا گیا .

پولیس ترجمان نے ایک بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ مشترکہ کارروائی کے دوران جلندر پنجاب میں ایک مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گئی اور چار طالب علموں کو جیش محمد عسکری تنظیم کے ساتھ رابطے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا .

پولیس ترجمان نے گرفتار طالب علموں کی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے ہتھیار اور گولی بارود ضبط کیا گیا .

انہوں نے کہاکہ گرفتار کئے گئے طالب علموں سے جموں وکشمیر پولیس پوچھ تاچھ کررہی ہے .

Share This Article