عوام پر تیل کی قیمتوں کی مار جاری

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

بھارت میں آج پھر بڑھے پٹرول-ڈیزل کے دام

ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 21 پیسے اور 31 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، ممبئی میں پٹرول کی قیمت 87.50 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ ڈیزل 77.37 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

ملک میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، پیر یعنی آج پھر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 21 پیسے اور ڈیزل کے دام میں 29 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے، دہلی میں پٹرول 82.03 روپے اور ڈیزل 73.82 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

وہیں ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 21 پیسے اور 31 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، ممبئی میں پٹرول کی قیمت 87.50 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ ڈیزل 77.37 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق فی الحال تیل کی قیمتوں سے راحت نہیں ملنے والی ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کے تاثرات 4 سال کے اوپری سطح پر ہے، وہیں سعودی عرب اور روس کی طرف سے خام تیل کی سپلائی بڑھانے سے انکار کئے جانے کے بعد تیل کی قیمتوں میں نرمی کے امکان کم ہی نظر آرہے ہیں۔

Share This Article