کیرالہ میں طوفان اور تیز بارش، ریڈ الرٹ جاری

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ترواننت پورم، (یواین آئی) محکمہ موسمیات نے کیرالہ کے کئی اضلاع میں چار اکتوبر سے چھ اکتوبر تک بھاری بارش اور سات اکتوبر کو بہت زیادہ بھاری بارش اور طوفان آنے کا امکان ظاہر کیا هے۔ اسے دیكھتے ہوئے متعلقہ اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

کیرالہ کے وزیر اعلی کے دفتر (سی ایم او) نے بدھ کودیر رات ٹوئٹ کر کےبھاری بارش اور ریڈ الرٹ کے بارے میں اطلاع دی۔ سی ایم او نے ٹویٹ کیا’’محکمہ موسمیات نے کیرالہ میں چار، پانچ، اور چھ اکتوبر کو کئی مقامات پر 12 سے 20 سینٹی میٹر بارش اور سات اكتوبر کو 21 سینٹی میٹر تک تیز بارش کی امید ظاہر کی ہے‘‘۔

سی ایم او نے بتایا کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں کم دباؤ کے علاقے بننے کے بعد محکمہ موسمیات نے یہ الرٹ جاری کیا ہے۔ کم دباؤ سے طوفان تیار ہونے کا اندیشہ ہے۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پانچ اکتوبر سے ساحلی علاقوں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر چلے جائیں اور چار اکتوبر کے بعد کوئی بھی سمندر میں نہیں جائے۔
کم دباؤ اور طوفان سے ریاست کے کئی علاقوں میں زبردست بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے تین اضلاع- اڈوكي، پلكڑ اور تریشور میں سات اکتوبر کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے. پانچ اکتوبر کو کیرالہ کے زیادہ تر علاقوں میں بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

Share This Article