بانڈی پورہ میں جاری مسلح تصادم میں 5 جنگجو ہلاک

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر ، (یو ا ین آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سملر میں جمعرات کو دوپہر کے وقت شروع ہونے والے مسلح تصادم میں اب تک 5 جنگجو مارے جاچکے ہیں۔

ریاستی پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے جنگجوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے کہا ’بانڈی پورہ مسلح تصادم میں اب تک پانچ جنگجوؤں کو مارا گیا ہے۔ شناخت کا عمل جاری ہے‘۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج کی 14 راشٹریہ رائفلز (آر آر)، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور سی آر پی ایف نے جمعرات کو دوپہر کے وقت بانڈی پورہ کے سملر نامی گاؤں میں تلاشی آپریشن شروع کیا ۔

انہوں نے بتایا ’تلاشی آپریشن کے دوران گاؤں میں موجود جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ کے بعد طرفین کے مابین باضابطہ طور پر مسلح تصادم شروع ہوا ‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ علاقہ میں جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔

Share This Article