پونچھ سیکٹر میں ہند پاک افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پونچھ : لائن آف کنٹرول پر ہند پاک افواج کے درمیان پونچھ میں گولہ باری کا تبادلہ ہوا.دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کی .

ان کا کہناتھا کہ پاکستانی فوج نے گلپور سیکٹر پونچھ میں 17 اور18 ستمبر کی درمیانی رات قریب ایک بجے بھاری فوج کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی .

انہوں نے کہا کہ اس کا موثر جواب دیا گیا ،تاہم فائرنگ کا یہ تبادلہ ساڑھے 3 بجے رات تک جاری رہا .فائرنگ کے اس واقعے میں اِس طرف کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا.

Share This Article