سوپور:عمارت کی چھت سے گر کر نجار ہلاک

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سوپور : شمالی قصبہ کے مضافاتی علاقہ شاہ آباد میں بدھ کی شام اُس وقت کہرام نچ گیا جب یہاں ایک نجار عمارت کی چھت سے گر کر موت کی آغوش میں ہمیشہ ہمیشہ کےلئے سو گیا .

میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ محمد اشرف بٹ ساکنہ ڈانگرپورہ سوپور نامی نجار شاہ آباد میں عمارت کی چھت تعمیر کررہا تھا ،جس دوران اس کا پیر پھسل گیا اور وہ نیچے گر گیا .

میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمی نجار کو بے ہوشی کی حالت میں سب ضلع اسپتال سوپور پہنچایا گیا ،جہاں سے اُسے بہتر علاج ومعالجہ کی خاطر سرینگر منتقل کیا گیا .تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکا .

اس دوران جونہی جاں بحق نجار کی میت آبائی گائوں پہنچائی گئی ،تو وہاں صف ماتم نچھ گئی .بعد ازاں اسے پرنم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا .

Share This Article