شعیب اختر مشیر چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے مستعفی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
اب میرا اخلاقی طور پر مشیر رہنا درست نہیں، شعیب اختر۔ فوٹو : فائل

سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے مشیر چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر شعیب اختر مشیر چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، نجم سیٹھی کے استعفیٰ اور نئے بورڈ سربراہ احسانی مانی کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سابق فاسٹ بولر نے ٹویٹ میں استعفے کا اعلان کیا.

انہوں نے تحریر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے نجم سیٹھی نے اس عہدے پر تقرر کیا تھا لیکن اب وہ نہیں رہے تو میرا اخلاقی طور پر مشیر رہنا درست نہیں، اس لئے میں فوری طور پر مشیر پی سی بی سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اس وقت کے بورڈ سربراہ نجم سیٹھی نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو کرکٹ امور پر اپنا مشیر مقرر کیا تھا۔

Share This Article