کپوارہ : اسکول بس کی زد میں آکر بزرگ شہری ہلاک،تین دیگر زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کپوارہ : سرحدی ضلع کپوارہ میں ایک تیز رفتار اسکولی بس کی زد میں آکرایک شخص کی موت ہوگئی جب 3 دیگر افراد شدید زخمی ہوئے .معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ لولاب کپوارہ میں جمعرات کو رونما ہوا.

اطلاعات کے مطابق ایک تیزرفتار اسکولی بس زیر رجسٹریشن JK09A-9261 ڈونی لولاب گائوں میں چار افراد کچل ڈالا.چاروں زخمیوں کو خون میں لت پت سب ضلع اسپتال کپوارہ پہنچایا گیا ،جہاں 68 سالہ بزرگ شہری قدرت اللہ اندرابی ولد مرحوم سید سعادت اندرابی ساکنہ ڈونی واری لولاب زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا.

بتایا جاتا ہے کہ بس شاہ انور میموریل ٹرسٹ خمریال سے منسلک ہے اور وہ خمریال سے بڑی بیرا کی جانب جاری رہی تھی .

پولیس افسر نے بتایا کہ معاملے کی نسبت متعلقہ قانون کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی .انہوں نے کہا کہ گاڑی کو ضبط کیا گیا اور مفرور ڈرائیور کی تلاش بڑے پیمانے تحقیقات شروع کردی گئی .

Share This Article