رافیل معاہدہ پر روک سے متعلق درخواست پر آئندہ ہفتہ سماعت

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی، (ےو اےن آئی) رافیل سودے میں مبینہ گھوٹالہ کو لے کر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری بحث اب سیاسی گلیاروں سے اٹھ کر سپریم کورٹ تک پہنچ گئی، جس پر اگلے ہفتہ سماعت کی امید ہے۔وکیل منوہر لال شرما نے رافیل طیاروں کے سودے پر روک لگانے سے متعلق ایک پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔

مسٹر شرما نے بدھ کو چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم كھانولكر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ کے سامنے کیس کاخاص طور سے ذکر کیا اور فوری سماعت کی درخواست کی۔ بنچ نے ان کی دلیل پر غور کرنے کے بعد معاملہ کو سماعت کے لئے قبول کر لیا اور اس پر آئندہ ہفتہ سماعت کرنے کی درخواست گزار کو یقین دہانی کرائی. جسٹس مشرا نے کہا’’اس پر اگلے ہفتے سماعت ہوگی‘‘۔

مسٹر شرما نے اپنی درخواست میں رافیل سودے منسوخ کرنے، مبینہ بے قاعدگیوں کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرنے اور قانونی کارروائی کے حکم دینے کی عدالت سے اپیل کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان اور فرانس کے درمیان ہونے والے اس معاہدہ میں بدعنوانی ہوئی ہے۔

قابل غور ہے کہ گزشتہ کافی عرصہ سے مودی حکومت اور اپوزیشن میں اس ایشو کو لے کر الزام تراشیوں کا دور جاری ہے۔ کانگریس مسلسل رافیل کے معاملے پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کرتی آ رہی ہے۔

Share This Article