اغوا کئے گئے سبھی11 پولیس اہلکاروں کے رشتہ دار رہا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر:اغوا کئے گئے پولیس اہلکاروں کے سبھی رشتہ داروں کو جنگجوﺅں نے رہا کیا ۔ پلوامہ ، شوپیاں ااور کولگام میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں اغوا کئے گئے جموںوکشمیر پولیس اہلکاروں کے رشتہ داروں کو رہا کیا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ عسکریت پسندوں نے گیارہ رشتہ داروں کی رہائی عمل میں لائی ۔جن افراد کو رہا کیا گیا ہے اُن کی شناخت عرفان احمد ڈار، ایس پی او جاوید احمد ڈار ، کانسٹیبل شبیر احمد زرگر ، عدنان اشرف شاہ ، فیضان بشیر مکرو، زبیر احمد بٹ ، غلام محمد ڈار، عارف حسین ، آصف رفیق ،ناصر احمد ، یاسر عرفات بٹ شامل ہیں کو رہا کیا گیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ رہائی سے قبل اغوا شدہ افراد کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے جس میں وہ پولیس سربراہ سے اپیل کر رہے ہیں کہ جنگجوﺅں کے رشتہ داروں کو ہراساں کرنے سے گریز کیا جائے۔

ادھر بجبہاڑہ میں اغوا کئے گئے پیرا ملٹری اہلکار کے بیٹے کو بھی رہا کرنے کی اطلاعات ہیں.یو پی آئی

Share This Article