تارتھ پورہ ویلگام کپوارہ طالبات کا احتجاج

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کپوارہ : تارتھ پورہ ویلگام کپوارہ میں امید سکیم کے سینکڑوں زنانہ امیدواروں نے احتجاج کیا.احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ بلاک ویلگام میں انہوں نے کلسٹر کاڈی نیٹر کے لئے امتحان دیا تھا،اور تحریری امتحان میں کامیابی بھی حاصل کی تھی .

ان کا کہناتھا کہ عرفہ کے روز ان اسامیوں کے نتائج منظر عام پر لائے گئے جس میں مزکورہ محکمہ نے ویلگام بلاک کے چار امیدوار کو پاس کیا اور بلاک تارتھپورہ کے ساتھ ناانصافی کی.

ان کا کہناتھا کہ حالانکہ تحریری امتحان میں ہمارے امیدوار کے نمبرات اُن سے زیادہ ہیں اور جب ہم نے مزکورہ آفس کے ساتھ رابطہ کیا .

تاہم ان کا الزام ہے کہ محکمہ کے پروگرام منیجر نے ان کے ساتھ بقول اُنکے بد اخلاقی اور بدسلوکی کی اور ہمیں اپنی شکایت پیش کرنے میں کوئی بھی موقع نہیں دیا.

انہوں نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے ریاستی گورنر اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ انکے ساتھ انصاف کیا جائے اور قصوروار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے.

ادھر موقع پر نائب تحصیلدار تارتھپورہ نے احتجاجیوں کو یقین دلایا کہ اس میں جو بھی قصوروار پایا جائیگا ، اُس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گئی تب جاکر 2 گنٹے کے بعد احتجاج ختم ہوا.

Share This Article