پاکستان میں ڈیزل کی قیمت 17روپے لیٹر کم ہوگی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

اسلام آباد،: پاکستان میں ڈیزل کی قیمت تقریباََ 17روپے فی لیٹر کم کی جائے گی۔پٹرولیم کے وزیر غلام سرور نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔

جیو نیوز کے مطابق پاکستان کی مستقبل قریب کی حکمت عملی ڈیزل کی قیمت کم کرکے پٹرول کے برابر لانے کی ہے.انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سنگھار میں خام تیل اور قدرتی گیس کا ذخیرہ ملا ہے ۔مسٹر سرور نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان کی نئی قیادت ترکمانستان ، افغانستان، پاکستان، انڈیا (تاپی) پائپ لائن کے کام میں تیزی لانے پر کام کرے گا۔

اگست کے لئے پاکستان میں ڈیزل کی قیمت 112.94روپے فی لیٹر ہے ۔ پٹرول کی قیمت
95.24روپے فی لیٹر ، مٹی کا تیل 83.96روپے اور ہلکا ڈیزل 75.7روپے فی لیٹر ہے ۔

Share This Article