زرعی یونیورسٹی کشمیر کے لاپتہ طلاب بازیاب،خفیہ ٹرکینگ سفر پر نکلے تھے:پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر: پولیس نے زرعی یونیورسٹی کشمیر میں زیر تعلیم اُن لاپتہ 6 طالب علموں کو بازیاب کیا ،جو خفیہ طور پر ہاسٹل سے ٹریکنگ سفر پر نکلے تھے .

یونیورسٹی حکام کے مطابق 14 اگست کو بغیر کسی اجازت کے 6 طالب علم ہا سٹل چھوڑ کر کہیں چلے گی ،جسکی شناخت پولیس میں بھی کرائی گئی .

لاپتہ طالب علموں کے ہم جماعت دوستوں سے جب پوچھ تاچھ کی گئی ،تو انہوں نے انکشاف کیا کہ مذکورہ طالب علم گنگبل گاندربل میں خفیہ ٹریکنگ سفر پر گئے ہیں .

ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال نے ایس ایچ او گاندربل نثار احمد ہرا کی سربراہی میں مذکورہ طالب علموں کو بازیاب کرنے کےلئے ایک ٹیم تشکیل دی .

مذکورہ خصوصی ٹیم نے مقامی لوگوں کے تعائون سے تمام چھ طالب علموں کو بازیاب کرکے یونیورسٹی انتظامیہ کے سپرد کردیا .

زرعی یونیورسٹی کشمیر کے وائس چانسلر نے گاندربل پولیس ٹیم کی سراہنا کی .

Share This Article