چار جاں بحق شہریوں کی برسی ،آری پنتھن بیروہ بڈگام میں ہڑتال

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Photo

بیروہ: بیروہ بڈگام کے مضافاتی علاقہ آری پنتھن میں جمعرات کو چارجاں بحق عام شہریوں کی برسی کے موقعے پر ہڑتال سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی .یاد رہے کہ 2016 میں آج کے دن یہاں فورسز کی فائرنگ سے چار عام شہری جاں بحق ہوئے تھے .

سال 2016 میں آج ہی کے دن فورسز کی فائرنگ سے چار عام شہری محمد اشراف جوکہ پیشے سے تاجر تھا ،منظور احمد لون جوکہ پیشے سے کسان تھا ،جاوید احمد نجار جوکہ پیشے سے ترکھان تھا،اور جاوید احمدشیخ جوکہ پیشے نائی جاں بحق ہوئے تھے .

یہ ہلاکتیں 8 جولائی کو حزب کے معروف کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد وادی بھر میں پھوٹ پڑی احتجاجی لہر کے دوران ہوئیں.

آری پنتھن بیروہ بڈگام میں مذکورہ جاں بحق عام شہریوں کی دوسری برسی کے موقعے پر دکانات ،کاروباری ادارے ،تجارتی مراکز بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا .

معلوم ہوا ہے کہ اس دوران جاں بحق شہریوں کے حق میں دعائیہ اور تعزیتی مجالس کا اہتمام بھی کیا گیا ،جن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور جاں بحق شہریوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت وہمدردی کی.

Share This Article