کیجریوال نے آشوتوش کا استعفی نامنظور کردیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی، : (یو این آئی) عام آدمی پارٹی ( اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مسٹر آشوتوش کا پارٹی سے استعفی قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

مسٹر کیجریوال نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ‘ہم آپ کا استعفی کس طرح قبول کر سکتے ہیں؟ انہوں نے مزید لکھا کہ ‘نا، اس جنم میں تو نہیں۔وزیر اعلی نے استعفی کےاعلان والی آشوتوش کی ٹوئیٹس کو ریٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘سر، ہم سب آپ کو بہت پیار کرتے ہیں”۔

قابل ذکر ہے کہ مسٹر آشوتوش نے بدھ کو ٹوئٹر پر اپنے استعفی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے استعفی کے لئے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہر ایک سفر ختم ہوتا ہے۔آپ کے ساتھ میرا ساتھ اچھا / انقلابی رہا اور اب یہ بھی ختم ہوا۔ میں نے پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔ میں نے پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی (پی اے سی) سے استعفی قبول کرنے کی درخواست کی ہے”۔
یو این آئی ۔

Share This Article