ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے، عمران خان

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

اس یوم آزادی پر میرے دل میں امید کا ایک عظیم چراغ روشن ہے،عمران خان فوٹو:فائل

بنی گالہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔

71 ویں یوم آزادی کے موقع پر متوقع وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے اور اس کے ساتھ ہی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’اس یوم آزادی پر میرے دل میں امید کا ایک عظیم چراغ روشن ہے، اقرباپروری اوربدعنوانی کے باعث ملکی معیشت کو سنگین بحران کا سامنا ضرور ہے، تاہم مجھے یقین ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کادامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد واقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔‘‘

ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے 1932میں لندن میں منعقد ہونے والی گول میزکانفرنس کی تاریخی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’گول میزکانفرنس کی تاریخی تصویر میں قائد اعظم اورعلامہ اقبال کے ساتھ میرے خالو ڈاکٹر جہانگیر خان اور میری والدہ کے چچا زمان خان(جن کے نام سے زمان پارک منسوب ہے) بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔‘‘

Share This Article