راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب نو اگست کو

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
uni

نئی دہلی، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب اسی ہفتہ نو اگست، جمعرات کو ہوگا اور اس کے لئے آٹھ اگست بدھ تک نومینیشن کئے جا سکتے ہیں۔
ایوان کے چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے آج راجیہ سبھا میں اس کا اعلان کیا۔ انهوں نے کہا کہ ایوان کے ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب نو اگست کو صبح 11 بجے ہوگا۔
اس کے لئے نومینیشن آٹھ اگست، بدھ 12 بجے تک قبول کئے جائیں گے۔ انهوں نے کہا کہ مقررہ وقت کے بعد کوئی نومینیشن قبول نہیں کئے جائیں گے۔
راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین جولائی میں رٹائر ہونے کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا ہے۔

Share This Article