پی ڈی پی نے پانچ معاون ترجمان مقرر کئے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
عبدالرحمان ویری پارٹی کے نائب صدر مقرر

سری نگر ، :پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے پارٹی کی میڈیا ٹیم کو وسعت دیتے ہوئے پانچ معاون ترجمان مقرر کئے ہیں۔

پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی منظوری کے بعد اتوار کو یہاں پارٹی کے ترجمان اعلی رفیع احمد میر نے پارٹی کی میڈیا ٹیم کے ناموں کا اعلان کیا۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ممبر اسمبلی یاور دلاور میر ،طاہر سعید اور نجم ثاقب کشمیر صوبہ جبکہ ایم ایل سی فردوس احمد ٹاک اور ابھیجیت جسروٹیہ جموں صوبہ کے لئے پارٹی کے معاون ترجمان ہوں گے۔
بیان کے مطابق معاون ترجمان پارٹی کے ترجمان اعلی کی قیادت میں میڈیا کے سامنے پارٹی کا موقف رکھیں گے اور پارٹیوں کی پالسیوں ڈیجیٹل اور مین اسٹریم میڈیا کے ذریعہ لوگوں تک پہنچائیں گے۔

Share This Article